Once the process is finished,
you will be automatically
redirected to the order confirmation page.
Due to constant currency fluctuation, prices are subject to change with or without notice.
’’اک زمانہ خواب کا‘‘ اردو دنیا کے حد درجہ محبوب و مقبول شاعر عبیداللہ علیم کا تیسرا شعری مجموعہ ہے جو ان کی وفات کے گویا ۲۷برس بعد منظر عام پر آرہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جہانِ ادب و شعر میں اس کی شایانِ شان پذیرائی ہوگی۔
اپنے پہلے مجموعے’’چاند چہرہ ستارہ آنکھیں‘‘ کی اشاعت (۱۹۷۴) سے بہت پہلے علیم کی غزلیں اور نظمیں ادبی، علمی اور عوامی حلقوں میں اپنی نمایاں حیثیت تسلیم کرا چکی تھیں۔ دوسری کتاب ’’ویران سرائے کا دیا‘‘نے ان کی تخلیقی ثروت مندی میں اور اضافہ کیا۔ نامور صاحبانِ نقدونظر نے ان کی شاعرانہ فضیلتوں کا کھلے دل سے اعتراف کیا۔
حرمت حرف پر ایمان اور دل کی بیعت پر یقین نے علیم کے لکھے ہوئے لفظ میں وہ روشنی عطا کی جو بہت قسمت والوں کو نصیب ہوتی ہے۔ وفور، شدت ، سرشاری کے جمالیاتی عناصر نےعلیم کی پہچان کو قائم کیا۔ مصرع نظم کا ہو یا غزل کا اعلان کرتاہے کہ وہ علیم کے قلم سے نکلا ہے۔
’’اک زمانہ خواب کا‘‘علیم کی رفیقِ سفر سیدہ تحسین فاطمہ کے پاس بخطِ علیم محفوظ کلام پر مشتمل ہے۔ مکتبۂ دانیال کی نگراں حوری نورانی اور دوست عزیز سید عدیل زیدی ہمارے عہد کے ایک شاعر طناز و طرح دار کے کلام کی دیدہ زیب اشاعت پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔
افتخار عارف
| Publication Date: | 01/01/2025 |
| Number of Pages: | 148 |
| Binding: | Hard Back |
| ISBN: | 97896941912807 |
| Categories: | Urdu Books Urdu Literature 2025 Releases August New & Notable |