Once the process is finished,
you will be automatically
redirected to the order confirmation page.
Due to constant currency fluctuation, prices are subject to change with or without notice.
راشد شاز کی خود نوشت — لايحییٰ
یہ محض ایک کتاب نہیں ....
یہ اس شخص کی وصیت ہے جسے ابھی دفنایا نہیں گیا۔ ’’لايحییٰ‘‘ ایک کیفیت ہے جسے ہم روز جیتے ہیں، مگر نام نہیں دے پاتے۔ یہ کتاب معروف معنوں میں نہ سوانح ہے اور نہ ہی کوئی تاریخی دستاویز۔ یہ دراصل ایک شکستہ امت کا آئینہ ہے اور اس کے ہر زخم پر پہلا حرفِ مرہم بھی۔
شاید یہ وہی کتاب ہے جس کی آپ کو ایک طویل عرصے سے تلاش تھی۔
---
راشد شاز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرکز فروغِ تعلیم و ثقافت مسلمانانِ ہند میں پروفیسر اور نئی دہلی میں واقع ایک غیرمنفعتی ادارہ پیس انڈیا انٹرنیشنل کے سربراہ ہیں۔ مختلف اقوام و ملل کے مابین افہام و تفہیم کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے عالمی ادارہ ایسیسکو نے انہیں اپنا سفیر بھی متعین کر رکھا ہے۔ ایک عرصے سے ان کی کتابوں کے ترجمے بلادِ عرب و عجم، اور رُوم میں شائع ہوتے رہے ہیں۔
بچاس سے زائد چھوٹی بڑی کتابوں کے مصنف، ادراک جیسے بصیرت افروز فکری منصوبے کے معمار، اور ایک ایسے سوال گر اُستاد، جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نصاب نہیں، مزاحمت پڑھاتے ہیں۔
ملّی پارلیمنٹ کی بِنا ہو، یا فیوچر اسلام کی جستجو — شاز نے ہمیشہ سوچ کے موروثی بتوں کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔ وہ ہر اُس خامشی سے لڑتے ہیں جو اُمت کی گردن پر خوش نما زنجیر کی طرح ڈال دی گئی ہو۔ ان کی اصل پہچان وہ تحریریں ہیں جو پڑھنے والے کو بے چین کر دیتی ہیں۔
راشد شاز سادہ بات نہیں کرتے — وہ آپ سے ایسے سوال پوچھتے ہیں جن کو جواب دینے کے لیے آپ کو اپنے اندر کا بُت توڑنا پڑتا ہے۔
| Publication Date: | 15/09/2025 |
| Number of Pages: | 552 |
| Binding: | Hard Back |
| ISBN: | 9789696626176 |
| Categories: | Urdu Books Urdu Literature October |