Express Shipping Info

Processing Order Please Wait

Once the process is finished,
you will be automatically
redirected to the order confirmation page.

Additional 10% off Rs.4K+, 15% off Rs.6K+, 20% off Rs.10K+ USE

BINGE10 / BINGE15 / BINGE20

cart-icon

Availability: In Stock

DEO MERA DOST  ILLUSTRATED

Availability: In Stock

DEO MERA DOST ILLUSTRATED

By: Roald Dahl

(0)

Rs 800.00

Due to constant currency fluctuation, prices are subject to change with or without notice.

Description
Book Details
Customer Reviews

کبھی سوچا ہے کہ آپ کسی سیارے کے برابر ایک آڑو پر اپنے دیوہیکل کیڑے مکوڑے دوستوں کے ساتھ مہم پر نکل جائیں؟ یا کسی ایسے دیس میں جا پہنچیں جہاں صرف دیو رہتے ہوں؟ یا اپنی ظالم ہیڈ مسٹرس کے سامنے خم ٹھونک کر کھڑے ہو جائیں؟ یا گیس سے بھرے غباروں کے ساتھ کسی کو باندھ کر آسمان کی جانب اڑا دیں؟ یہ ہے رولڈ ڈال کی دنیا جہاں ہر صفحے پر نئی حیرت اور نئی دنیا موجود ہے...
’’دیو میرا دوست‘‘ بچوں کے کسی خواب کی مانند حیرت انگیز طور پر مزے دار، شرارت آمیز اور پُرلطف کتاب ہے جو ہر عمر کے بچوں کو پسند آئے گی۔ رولڈ ڈال کی ہر کہانی عجیب، پُراسرار اور شاندار دنیاؤں کی طرف ایک حیرت انگیز مہم ہے جو بچوں کے تخیل کی طاقت اور صلاحیت کو وسعت بخشتی ہے۔
1985ء میں اس کتاب کے جرمن ترجمے کو بچوں کے بہترین ترجمے کا ’’ڈوئیچے یوگنلٹراتور پری‘‘ اور 1991ء میں آسٹریلیا میں بچوں کی بہترین کتاب کا ’’بلبی ایوارڈ‘‘ دیا گیا۔ 2003ء میں بی بی سی نے اسے ’’ملک کی مقبول ترین کتب‘‘ میں شامل کیا۔ امریکا کی نیشنل ایجوکیشن ایسوسی ایشن نے 2007ء کے ایک جائزے میں اسے ’’بچوں کے لیے سو بہترین کتب‘‘ میں شامل رکھا۔ 2012ء میں ’’سکول لائبریری جرنل‘‘ نامی امریکی جریدے نے اسے ’’بچوں کی محبوب ترین کتب‘‘ کی فہرست میں شامل کیا۔ 2023ء میں بی بی سی کے ایک اور جائزے میں اس کتاب کو ’’بچوں کی 100 بہترین کتب‘‘ میں شامل کیا گیا۔
ایک اندازے کے مطابق رولڈ ڈال کی دنیا بھر میں 60 سے زیادہ زبانوں میں 300 ملین کتب فروخت ہو چکی ہیں اور ہر 3سیکنڈ میں ایک کتاب فروخت ہوتی ہے۔ ’’جیمز اور دیوہیکل آڑو‘‘ اور ’’چارلی اور چاکلیٹ فیکٹری‘‘ بچوں کے لیے لکھی گئی کہانیوں میں دنیا بھر کی مقبول ترین اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتب میں شامل ہیں۔ رولڈ ڈال کی 18کتابیں ایوارڈ یافتہ مصور کوئنٹن بلیک کی سحر انگیز اور دلآویز تصاویر سے مزین ہیں۔ 1993ء میں برطانیہ کے شاہی ڈاک خانے نے بچوں کے ادب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن میں سے ایک پر ’’دیو میرا دوست‘‘ کی تصویر بنی ہے۔

Publication Date: 01/01/2025
Number of Pages: 120
Binding: Paper Back
ISBN: 9789696626008
Categories: Urdu Books Novel

Write a review

Note: HTML is not translated!
Captcha
//