Express Shipping Info

Processing Order Please Wait

Once the process is finished,
you will be automatically
redirected to the order confirmation page.

Additional 10% off Rs.4K+, 15% off Rs.6K+, 20% off Rs.10K+ USE

BINGE10 / BINGE15 / BINGE20

cart-icon

Availability: In Stock

Fazail e Sahaba (Delux Editon)

Availability: In Stock

Fazail e Sahaba (Delux Editon)

Rs 3,000.00

Due to constant currency fluctuation, prices are subject to change with or without notice.

Description
Book Details
Customer Reviews

امام ابو عبد اللہ احمد بن حنبل کی زیرِنظر کتاب ’’فضائل صحابہ‘‘ اُن مقدس ہستیوں کے فضائل اور مناقب کا مجموعہ ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کے لیے چُنا اور ’’رضی اللہ عنہم‘‘ کا تمغہ دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں خیر القرون کی سند سے نوازا، جنھوںنے جہاں دُنیا کو خوبصورتی بخشی، ساتھ اہلِ دنیا کو زندگی کے لیل و نہار بسر کرنے کا ڈھنگ سکھایا۔ خود بھی بلا شک و شبہ رہبان اللیل اور فرسان النہار تھے، جن کی محبت ہمارے ایمان کا جزو لاینفک ہے اور بغض نفاق کی علامت ہے۔ پیشِ نظر کتاب چونکہ عربی زبان میں تھی، اس لیے اس امر کی اَشد ضرورت تھی کہ اس کو اُردو قالب میں ڈھالا جائے۔ ہمارے تلمیذرشید نویداحمدبشار نے اس کام کو نہایت محنتِ شاقہ اور عرق ریزی سے سرانجام دیا ۔ حضرت موصوف نے انتہائی علمی اور معیاری ترجمہ پیش کیا ہے۔ آسان فہم،شگفتہ اورشائستہ الفاظ کا چنائو کیا ہے۔ بلاشبہ، کتاب مترجم کی اَن تھک محنت اور کوششوں کی آئینہ دار ہے جو اپنی جامعیت کی وجہ سے جہاں علما اور طلبا کے لیے مفید ہے، وہاں عوام الناس کے لیے بھی مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

ابوصالح سلیمان نورستانی
(فاضل اسلامیہ یونی ورسٹی مدینہ منورہ)

فضائل صحابہ کے موضوع پر محدثین نے بے شمار کتابیں لکھیں، لیکن ان سب کتب میں امام ابوعبداللہ احمد بن حنبل کی کتاب ’’فضائل الصحابہ‘‘ کو خاص مقام حاصل ہے۔ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے توفیق بخشی، ہم نے اس کتاب کو اُردو قالب میں ڈھالا، جس سے عوام و خواص یکساں مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس پر مستزاد یہ کہ مکہ مکرمہ کی مشہور و معروف یونی ورسٹی، ام القریٰ کے پروفیسر ماہرعلم اصول حدیث، اُستاذالحدیث، ڈاکٹر وصی اللہ بن محمد عباس نے دیدہ ریزی سے احادیث کی تخریج و تحقیق رقم فرمائی، موصوف کا یہ تحقیقی کام دو جلدوں میں عربی زبان میں شائع ہوا، ہم نے اسی نسخہ سے آپ کی تحقیق کا علمی شاہکار اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔نیز کتاب کے آخر میں دئیے گئے ’’فہارس الکتاب‘‘ کے قیمتی صفحات کو شاملِ اشاعت کر دیا گیا ہے جن سے الحمد للہ کتاب کے حُسن اور افادیت میں بےپناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ اُمید ہے کہ علما و طلبا کے لیے یہ علمی اشاریہ و فہارس سُودمند ثابت ہوں گے۔

نوید احمد بشار (مترجم)

Publication Date: 01/01/2025
Number of Pages: 100
Binding: Hard Back
ISBN: 9789696620297
Categories: Urdu Books Mazhab Aur Rohaniyat

Write a review

Note: HTML is not translated!
Captcha
//