Once the process is finished,
you will be automatically
redirected to the order confirmation page.
Due to constant currency fluctuation, prices are subject to change with or without notice.
اس وسیع دُنیا میں بعض قومیں ایسی ہیں، جن کے حالات سے آگاہی حاصل کرنا داخلِ فرائض سمجھا جاتا ہے اور بعض ایسی قومیں ہیں، جن کے متعلق واقفیت باعثِ مسّرت متصوّر ہوتی ہے، لیکن کچھ قومیں ایسی بھی ہیں‘ جنھوں نے اپنے محل و مقام کی بین الاقوامی اہمیت اور اپنے کارناموں کی لافانی عظمت کے باعث ایسا درجہ حاصل کر لیا ہے کہ ان کے بارے میں ہر قسم کے حالات و کوائف کی فراہمی داخلِ فرائض بھی ہو گئی ہے اور باعثِ مسرت بھی ۔۔۔۔ عرب یقینا ہر لحاظ سے قوموں کی اس آخری صف میں شامل ہیں‘ بلکہ کوئی دوسری قوم اس باب میں ان سے بر تر ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتی۔ چھٹی صدی عیسوی کے آخر تک بہت سی قوموں کی خوش نصیبی کے درخشاں آفتاب فضائے عالم کو اپنی جلوہ آرائیوں سے منوّر کر کے ڈُوب چکے تھے۔ ان میں سے یونانیوں اور رومیوں کو دیر پا شہرت حاصل ہوئی۔۔۔۔ مگر اس وقت تک عربوں کے نام سے تاریخ کے صفحات روشناس نہ ہوئے تھے
| Publication Date: | 01/01/2014 |
| Number of Pages: | 116 |
| Binding: | Hard Back |
| ISBN: | 9789695623084 |
| Categories: | Mazhab Aur Rohaniyat Under 1499 Under 1499 Sale RAMADAN MUST READS History Non Fiction Online Book Bazar Up To 60% Ramzan Recommendations 20% OFF |