Pur Asar Logon Ki Chay Aadaat

Pur Asar Logon Ki Chay Aadaat

Pur Asar Logon Ki Chay Aadaat

By: Edward De Bono


Publication Date:
Jan, 01 2020
Binding:
Hard Back
Availability :
In Stock
  • Rs 600.00

  • Ex Tax :Rs 600.00
  • Price in loyalty points :600

Due to constant currency fluctuation, prices are subject to change with or without notice.

Read More Details

ندگی میں ہمارا واسطہ کئی طرح کی اشیا سے پڑتا ہے۔ اِسی طرح کوئی فیصلہ کرتے وقت کئی اقسام کے مختلف نکات ہمارے سامنے ہوتے ہیں۔ اِن اشیا یا نکات کی قدر و قیمت (Value) ایک جیسی یا ایک جتنی نہیں ہوتی۔ پھر یہ قدر و قیمت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم یا زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ عام طور پر ہم اشیا اور نکات کو تو پیشِ نظر رکھ لیتے ہیں لیکن ہر شے یا نکتے کی الگ الگ قدر (Value) کو مدِّنظر نہیں رکھ پاتے۔ اسی لیے ڈاکٹر ایڈورڈ ڈی بونو نے اپنی کتاب "The Six Value Medals"میں ایسا طریقہ دیا ہے جس سے ہم اشیا اور مظاہر کی تمام اقدار (Values) سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔
ایک مثال پر غور کریں !
ایک بےروزگار نوجوان شخص کو کسی دُور دراز شہر میں نوکری ملتی ہے۔ اُسے یہ نوکری طویل انتظار کے بعد ملی ہے۔ ظاہر ہے اس نوجوان کے لیے نوکری کی قدر (Value) بہت زیادہ ہے، لہٰذا غالب امکان ہے کہ وہ گھر چھوڑ کر دُور دراز کے شہر میں جاکر نوکری جائن کر لے گا۔ دوسری طرف ایک ادھیڑ عمر شخص ہے جس کے بچے جوان ہو رہے ہیں، اُس کا گھر میں رہنا خاندان کے لیے مفید ہے۔ وہ اپنے شہر میں رہ کر نوکری کرنا پسند کرے گا تاکہ شام کو بچوں اور بیوی کے پاس گھر آ سکے۔ ظاہر ہے اس کے نزدیک گھر میں رہنے کی ویلیو، نوکری سے بڑھ کر ہے۔ اب اگر یہی شخص گھر کے اخراجات پورے نہ کر پا رہا ہو تو وہ دُور دراز بھی نوکری کرنے کو تیار ہو جائے گا۔ اس صورت میں گھر کے اخراجات کے لیے کمانا، بچوں کے پاس رہنے سے زیادہ قدر کا حامل ہو گا۔ اس صورت میں اس کی Value Judgement مختلف ہوگی۔ دراصل ہر شخص مختلف قدروں (Values) کو اپنے حساب سے دیکھتا ہے