کرسٹوفردی بیلیگ ، سنہ ۱۹۷۱ء میں لندن میں پیدا ہوئے اور کیمبرج یونیورسٹی سے مطالعات ایران و ہندوستان میں تعلیم حاصل کی ۔ ۱۹۹۵ء سے ۲۰۰۷ء کے درمیان ، اُنھوں نے جنوبی ایشیا اور شرق اوسط میں بطور جرنلسٹ خدمات انجام دیں اور عالمگیر شہرت یافتہ رسائل و جرائد ، مثلاً ، اکنامسٹ ، گارجین اور نیو یارک ریویو آف بکس میں لکھتے رہے۔ چار کتابوں پر انہیں ایوارڈ ز سے بھی نوازا جا چکا ہے اور وہ بی بی سی ٹیلیوژن اور ریڈیو کے لیے متعدد پروگرام تشکیل دے چکے ہیں اور ابھی لندن میں ہی اقامت رکھتے ہیں۔