Express Shipping Info

Processing Order Please Wait

Once the process is finished,
you will be automatically
redirected to the order confirmation page.

Extra 10% OFF all orders from 12 to 9 am

MIDNIGHT10

cart-icon

Author Information

Khuaja Razi Haider

خواجہ رضی حیدر 1946ء میں متحدہ ہندوستان کے صوبہ یوپی کے شہر پیلی بھیت کے ایک علمی خانوادے میں پیدا ہوئے۔ اس خانوادے میں تصنیف و تالیف کا سلسلہ قدیم سے چلا آرہا تھا لہذا خواجہ رضی حیدر نے بھی اس روایت سے رجوع کیا ۔ دوران تعلیم 1966 ء میں پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز روز نامہ حریت کراچی سے بطور سب ایڈیٹر کیا۔ افسانہ نویں سے تخلیقی سفر شروع کیا، مگر جلد ہی تحریک پاکستان کی تاریخ اور قائد اعظم محمد علی جناح کی سوانح میں دیپی لینے لگے ۔ 1976ء میں قائد اعظم کے صد سالہ جشن ولادت کے موقع پر پانچ سو صفحات پر مشتمل کتاب قائد اعظم کے 72 سال شائع ہوئی ۔ خواجہ رضی حیدر کی دیگر تصانیف میں تذکر ہ محدث سورتی 1981 قائد اعظم خطوط کے آئینے میں 1985ء: قرارداد پاکستان : تاریخ و تجزیہ 1990 ،، رتی جناح : قائد اعظم کی رفیقہ حیات 1995ء ، سید شمس الحسن : تحریک پاکستان کا ایک اہم کردار 2003 ، کانپور نزدیک سے دور تک 2003 ، راجہ صاحب محمود آباد حیات و خدمات 2005 ، بابائے صحافت سرحد الله بخش یوسفی 2006 ء محترمہ فاطمہ جناح : رفقا کی نظر میں 2006ء ، دو شعری مجموعے بے دیار شام 1995 ، ، اعمال گشت 2007 ، شامل ہیں ۔ رتی جناح کا انگریزی ایڈیشن 2004 ء میں پاکستان اسٹیڈی سینٹر جامعہ کراچی سے اور 2010 ، میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس سے شائع ہوا۔ اس کے علاوہ خواجہ رضی حیدر نے محترمہ فاطمہ جناح، پروفیسر شرایف المجاہد، لطیف احمد شیروانی ، خواجه سرور حسن، ڈاکٹرز وار حسین زیدی ، ڈاکٹر محمد علی صدیقی ، ڈاکٹر ریاض احمد کی کتابوں کے اُردو ترا جبر بھی کیسے ہیں ۔ ریڈیو اور ٹیلی وژن کے لیے دوسو سے زائد اسکرپٹ لکھے ۔خصوصا پاکستان ٹیلی وژن کی ڈرامہ سیریل' جناح سے قائد 1997 ء کا تحقیقی اسکر پٹ ان کی ہی کا دشوں کا نتیجہ تھا۔ 1981 ء میں انہوں نے سینیٹر ریسرچ فیلو کی حیثیت سے قائد اعظم اکادمی سے وابستگی اختیار کی اور 27 سال تک اس ادارے میں ڈپٹی ڈائر یکٹر اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔

Books by the Author